شہدادپور پولیس نے قتل کے مفرور ملزم کو بھٹ شاہ سے گرفتار کرلیا، تفتیش شروع

145

شہدادپور (نمائندہ جسارت) شہدادپور پولیس نے مفرور ملزم گرفتار کرلیا۔ شہدادپور کے علاقہ ماہی سوہنی میں گزشتہ ایک ماہ قبل بچوں کی معمولی بات پر قتل ہونے والے داود خان پٹھان کا قتل کرنے والا ملزم اختر پٹھان قتل کے بعد کوئٹہ فرار ہوگیا تھا۔جس کا مقدمہ شہدادپور تھانے میں درج تھا۔گزشتہ مخبر کی اطلاع پر شہدادپور پولیس نے بھٹ شاہ کے قریب مکان پر چھاپا مار کر مفرور ملزم کو گرفتار کر کے شہدادپور تھانے لا کر تفتیش شروع کردی۔