ٹنڈوباگو، پنگریو کا رہائشی محنت کش کراچی میں ٹینکر سے کچل کرجاں بحق

89

ٹنڈوباگو (نمائندہ جسارت) ٹنڈوباگو کے نواحی شہرپنگریو کا رہائشی محنت کش نوجوان کراچی میں ٹینکر سے کچل کرجاں بحق ہوگیا، بتایاجاتا ہے کہ شہر کے احمدانی محلے کا رہائشی محنت کش نوجوان اقبال احمدانی کراچی کے عبداللہ گوٹھ میں مزدوری کرتا تھا، گزشتہ روزتیزرفتار ٹینکر نے اسے کچل دیا، جس کی وجہ سے وہ موقع پرہی فوت ہوگیا، متوفی نوجوان کواس کے لباس کی مدد سے شناخت کیا گیا، متوفی نوجوان کی لاش پنگریو میں واقع اس کے گھرپہنچی توکہرام مچ گیا اوراس کے اہل خانہ شدت غم سے بے ہوش ہوگئے، متوفی نوجوان کی نمازجنازہ مقامی قبرستان میں ادا کی گئی جس میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔