پراسیکیوٹر جنرل نیب کو 29 اکتوبر کے لیے نوٹس

130

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے نیب تحقیقات اور نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق مشیر جیل خانہ جات اعجاز علی جکھرانی کی درخواست پر پراسیکیوٹر جنرل نیب کو 29 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو نیب تحقیقات اور نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق مشیر جیل خانہ جات اعجاز علی جکھرانی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔