کراچی میں صاف پانی کیلیے ورلڈ بینک 100 ملین ڈالر خرچ کرے گا

113

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) کراچی میں گھر گھر پینے کے صاف اور معیاری پانی کی فراہمی کے لیے منصوبے پر ورلڈ بینک 100 ملین ڈالر خرچ کرے گا ،یہ بات ورلڈ بینک مشن کے ایک وفد نے وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے ان کے دفتر میں ایک ملاقات و اجلاس کے دوران بتائی۔ اجلاس میں ورلڈ بینک کے وفد میں مائیکل ہینی ،اینڈریاس رھوڈ ،فرحان سمیع اور ثنا اکرام شامل تھے جبکہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ روشن علی شیخ، ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان، پروجیکٹ ڈائریکٹر ایوب شیخ و دیگر موجود تھے۔