محکمہ تعلیم سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

133

کراچی ( اسٹا ف رپورٹر ) محکمہ تعلیم سندھ کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا ،محکمہ تعلیم سندھ سیکرٹریٹ پرمختلف مدوں میں مجموعی طورپرایک ارب 5کروڑ 69لاکھ روپے ہوا میں اڑا دیے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے اخراجات کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو رپورٹ جمع کرائی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کے سابق سیکرٹری تعلیم اسکول ایجوکیشن قاضی شاہد نے 2019۔ 2018 ء کے درمیان مختلف مدوں میں رقم جاری کی ۔ محکمہ تعلیم سیکرٹریٹ کے دفتر پر 1 ارب 5 کروڑ 69 لاکھ خرچ کر ڈالے ۔ محکمہ تعلیم سیکرٹریٹ میں کوئی دفتر بھی کرایہ پر نہیں ہے تاہم کرایے نام پر 2 کروڑ 20 لاکھ جاری کیے گئے جہاز کے ٹکٹ اور گاڑیوں میںپیٹرول کے نام پر 1 کروڑ 45 لاکھ جاری کردیے گئے۔ٹرانسپورٹ کرایے کی مد میں 42 لاکھ اور ورکشاپ اور سیمینار کے نام پر 43 لاکھ 30 ہزار جاری کیے ۔دیگر مختلف مدو ں میں 59 کروڑ جاری ہوئے جن کی کسی بھی طرح کی انٹری موجود نہیں کہ یہ کس مد میں خرچ کیے گئے ۔ گفٹ کے نام پر 47 لاکھ اُڑا دیے۔