بچوں کی دلچسپی کے لیے دیگر پروگراموں کو بھی ترتیب دیا جائے، ڈاکٹر بدر جمیل

81

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے کہا ہے کہ ضروری ہے کہ تعلیمی اداروں میں پڑھانے کے ساتھ بچوں کی دلچسپی کے لیے دیگر پروگراموں کو بھی ترتیب دے کر ان میں دلچسپی کا سامان پیدا کیا جائے۔کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے زیر اثر اسکولز کے اساتذہ بلاشبہ اپنی تمام تر توجہ طلبہ و طالبات کو بہترین تعلیمی معیار سے استفادہ کرانے کے لیے اپنی خدمات احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔یہ بات ڈی جی کے ڈی اے نے نارتھ ناظم آباد میں واقع کے ڈی اے اسکول کادورہ کرتے ہوئے کہی۔