بانی متحدہ کی جی پی ایس ٹریکر کی نگرانی میں ضمانت

1790

لندن:برطانوی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین پر فرد جرم عائد کرنے کے بعد ٹخنے پر جی پی ایس ٹریکر لگا کر ضمانت منظور کرلی۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے الطاف حسین کوحراست میں لیے جانے کے بعد ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ پہنچایاجہاں جج نے بانی ایم کیو ایم کو فرد جرم پڑھ کر سنائی۔

بانی ایم کیو ایم کے وکلاءنے عدالت میں ضمانت کی درخواست دی ،عدالت نے الطاف حسین کی ضمانت منظور کرتے ہوئےان کے نقل وحرکت پرپابند ی عائد کردی۔الطاف حسین عدالت کی اجازت کے بغیر سفر نہیں کرسکتے۔

عدالت نےبانی ایم کیو ایم پرسوشل میڈیا کےاستعمال پربھی پابندی عائد کردی۔

بانی ایم کیوایم کے خلاف مقدمے کی کارروائی کاآغازیکم نومبر سے ہوگا۔ان کا پاسپورٹ بھی پولیس کی تحویل میں رہے گا۔

واضح رہے کہ الطاف حسین نے 22 اگست 2016 کو کراچی میں ایک مجمع سے خطاب میںپاکستانی فوج کو گالیاں اور پاکستان مردہ باد کے نعرے لگوائے تھے۔ جس کی بنیاد پر پاکستانی حکومت نے ستمبر 2016 میں الطاف حسین کے خلاف ایک ریفرنس برطانوی حکومت کو بھجوایا تھا۔

جس کے نتیجے میں برطانوی حکومت نے الطاف حسین کے خلاف دہشت گردی اور منی لانڈرنگ سمیت دیگر مقدمات درج کیے تھے۔