ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 5.2 ریکارڈ

632

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد سمیت پشاور، مردان،غذر ، چترال اورخیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زمین گہرائی 180 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش تھا۔

میڈیا سے حاصل ہونے والی ابتدائی اطلاعات  معلومات کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے جبکہ  زلزلے کے جھٹکوں کے لوگوں میں شدید خوف و حراس پایا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ آزاد کشمیر اور پنجاب کے متعدد علاقوں میں زلزلے سے درجنوں افراد جاں بحق جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز نے مزید بتایا کہ زلزلے کا مرکز جہلم سے 5 کلومیٹر شمال میں تھا۔