عالمی برادری مسئلہ کشمیر پر بھارت کی ہٹ  دھرمی کیخلاف کارروائی کرے، محمد سہیل خان

126

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) نیشنل ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی چیئرمین محمد سہیل خان نے کہا کہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر پر بھارت کی ہٹ دھرمی کیخلاف فی الفور کارروائی کرنی چاہیے تاکہ دنیا کا امن محفوظ ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم علما اتحاد کے رہنما مولانا پیر عبدالماجد نقشبندی، علامہ منظور فیضی ودیگر نے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے موجودہ سنگین حالات علامی امن کیخلاف بڑے خطرے کی گھنٹی ہیں، حکومت کو چاہیے کہ وہ اقوام متحدہ کی قرر دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عالمی سطح پر کانفرنس کا انعقاد کرے۔