اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابل ڈالر کی قدر میں کمی

88

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میںکمی کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں8پیسے کی کمی ہوئی جس سے امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.52روپے سے گھٹ کر156.44 روپے اورقیمت فروخت 156.62روپے سے گھٹ کر156.54روپے ہوگئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 30پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید156.40روپے سے گھٹ کر 156.10روپے اور قیمت فروخت 156.90 روپے سے گھٹ کر156.60روپے ہو گئی۔