ملیر میں گولیوں سے بھری بوری برآمد

113

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملیر کے علاقے ماڈل کالونی میں ایک گلی سے ایس ایم جی کی گولیوں سے بھری بوری ملی ہے۔رات گئے کراچی کے علاقے ملیر ماڈل کالونی میں مصطفی مسجد ہاشم رضا روڈ کی ایک گلی کی صفائی کے دوران گولیوں سے بھری بوری بر آمد ہوئی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے گولیوں کو اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔نوجوانوں کا کہنا ہے کہ نمازیوں کو گندی گلی سے گزرنے کے باعث مشکل پیش آتی تھی، جس پر انہوں نے صفائی کا ارادہ کیا جس کے دوران گولیوں والی بوری ملی۔