طالبہ مصباح کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے،محمدزبیر

96

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ نون کے رہنما اورسابق گورنرسندھ محمد زبیر نے گلشن اقبال میں دوران ڈکیتی قتل ہونے والی طالبہ مصباح کے اہل خانہ سے اظہارتعزیت کیا،مسلم لیگ ن کے نائب صدر فہد شفیق بھی ان کے ہمراہ تھے۔سابق گورنر محمد زبیرعمر نے مصباح کے اہل خانہ سے افسوسناک واقعے پر اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہاکہ میڈیکل کی طالبہ مصباح کے ساتھ ہونیوالے واقعے پر افسوس ہے،سب کی ذمے داری ہے کہ اس معاملے پر آواز اٹھائی جائے۔انہوں نے کہاکہ ایک بار خبر چلادینے سے یہ مسئلہ ختم نہیں ہوسکتا،سیکورٹی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔