گٹکے سے متعلق قانون سازی ہوگی اور قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، سعید غنی

416

وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ گٹکے سے متعلق قانون سازی ہوگی اور قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ گٹکے کی وجہ سے گلے اور منہ کے کینسر کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے  ہم گٹکے کے استعمال اور بیچنے والوں کو روکنے کیلیے آگاہی مہم چلائیں گے اور گٹکے سے متعلق قانون سازی ہوگی اور قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جب سے حکومت آئی ہے،اپوزیشن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ اس قسم کے ہتھکنڈوں سے سیاسی لیڈرشپ چپ نہیں رہے گی، حکومت نے مزید کریک ڈاؤن میں تیزی لانی ہے تو کر کے دیکھ لے، جمہوریت میں لوگوں کو بولنے سے نہیں روکا جا سکتا جب کہ پُرامن مظاہرے کو روکنے کی کوشش  کی گئی تو یہ غیر قانونی ہوگا اورسندھ حکومت ایسا نہیں کریے گی۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک میں سیاحوں کی تعداد بڑھنے سے ملک کا امیج بہترہوتا ہے جب سے امن و امان بہتر ہوا ہے،پاکستان میں سیاحوں کی بڑی تعداد آرہی ہے۔