کراچی والوں کیلئے خوشخبری، آن لائن ٹیکسی کے بعد نئی آن لائن بس سروس کا آغاز

1960

کراچی (رپورٹ:منیرعقیل انصاری)کراچی میں آن لائن ٹیکسی کے بعد ائر لفٹ اور سویول کے نام سے آن لائن بس سروس کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔کراچی میں ائر لفٹ اور سویول کے نام سے شروع ہونے والی آن لائن بس سروس کے ذریعے شہری آسانی کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کنڈیشن کو سٹر اور ہائی ایکس میں رعایتی کرائے پر سفر کرسکیں گے،

ائر لفٹ پاکستانی کی پہلی آن لائن بس سروس ہے جس کا مقصد کم کرائے پر سفری سہولیات کو سستا کرکے عوام کیلئے پیش کرنا ہے، شہری اپنے موبائل میں موجود گوگل پلے اسٹور سے ائر لفٹ اور سویول کی موبائل ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں،

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آن لائن ٹیکسی اوبر، کریم کے بعد نئی کمپنی ائر لفٹ اور سویول نے ماس ٹرانسپورٹ میں اپنی خدمات کا آغاز کردیا ہے جس کا مقصد عوام کو سستی اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا ہے،

ائر لفٹ اور سویول نے لاہور کے بعد کراچی میں بھی اپنی ٹرانسپورٹ سروس متعارف کردی ہیں اور سیٹس کی بکنگ موبائل ایپ کے زریعے کی جاسکتی ہے۔ کمپنی نے موبائل ایپ میں تمام روٹس اور راستوں اور علاقوں سے متعلق معلومات فراہم کردی ہیں، ایپ میں مسافر آسانی کے ساتھ روٹس کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں،

سویول (SWVL)کمپنی کے جنرل منیجر اور ہیڈ آف آپر یشن پاکستان شاہ زیب میمن نے جسارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سویول ایپ مسافر وں کے لئے ایک محفوظ اور قابل اعتماد سواری ہے جس کو آسانی سا تھ بک کرواسکتے ہیں، اور صرف 20 روپے میں وسیع نشستوں والی ایئر کنڈیشن کو چز میں آرام اور محفوظ طریقے سے سفر کرسکتے ہیں،

سویول نے بغیر کسی خوف کے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنا آسان بنا دیا ہے۔ کیونکہ آپ کی حفاظت، سکون سویول کمپنی کے لئے زیادہ اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ SWVLگوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈکر کے آپ اپنے منتخب کردہ پک اپ پوائنٹ سے کوچز پر سوار ہوسکتے ہیں۔ سویول میں مسافروں کے لئے سفر کے دوران معیاری سہولت فراہم کی جاتی ہے،

مسافر اپنی پسند کے وقت کے ساتھ ساتھ ہمارے ساتھ سفر کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مصر کی سویول کمپنی نے ابتدائی طور پر لاہور میں اپنی ٹرانسپورٹ کا آغاز کیا تھا اب ہم نے کراچی میں بھی اپنی سروس متعارف کردی ہے اور سیٹس کی بکنگ موبائل ایپ سے کی جا سکے گی۔ سویول کمپنی مصر اور کینیا میں کام کر رہی ہے،

پاکستان میں اپنے کام کا آغاز کرنے والی نئی کمپنی کی شروعات 2017 میں مصر سے ہوا اور اب تک مختلف کاروباری حضرات80 لاکھ ڈالر کی سرمایا کاری کر چکے ہیں،ہم نے کراچی میں اپنی کمپنی کی مشہوری کے لئے آن لائن کوسٹر اور ہائی ایکس کا کرایہ 20روپے رکھا ہے،بعد میں ہم مسافروں سے فاصلے کے مطابق کرایہ وصول کرینگے،ائر لفٹ (AIRLIFT)کے ایگزیکٹوڈائر یکٹرپاکستان سید مہر حیدر نے جسارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ائرا لفٹ پاکستانی کی پہلی آن لائن بس سروس ہے، کراچی میں ائر لفٹ بس سروس کا آغاز ہم نے گزشتہ مہینے کیا تھا،ائر لفٹ کے نیٹ ورک میں ہر گزرتے دن کے ساتھ بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،

ہماری ٹارگیٹ مارکیٹ متوسط طبقہ ہے۔ ہمیں ان سفر کرنے والے مسافروں کو معیاری سروس فراہم کرنا ہے،انہوں نے کہاکراچی میں بسوں کی صورت حال انتہائی خراب ہے اسی کی وضاحت کی ضرورت نہیں ہے جو لوگ کراچی میں رہتے تھے اور سفر کرتے ہیں وہ لوگ کراچی کے ٹرانسپورٹ کے مسائل سے با خوبی واقف ہیں، انہوں نے کہا کہ ہماری ٹرانسپورٹ سروس میں ہائی ایکس اور کوچز ہے اور یہ تمام برانڈ نیو اور ایئرکنڈیشن کے ساتھ ہیں،

انہوں نے کہا کہ دیگر آن لائن ٹیکسی سروس کے مقابلے میں ائرلفٹ کا کرایہ کم رکھا ہے، ائرلفٹ بس سروس کے استعمال سے کراچی کے شہریوں کا ٹرانسپورٹ کا خرچہ کم ہو گا، کراچی میں ایک مقام سے دوسرے مقام تک جانے کے لیے ٹرانسپورٹ کا بہت بڑا مسئلہ ہے،ائر لفٹ کے نام سے ایپ لیکر آنے کا مقصد کراچی کے شہریوں کے لیے ٹرانسپورٹ کے مسائل میں کمی لانا ہیں تاکہ آسانی کے ساتھ کراچی کے شہری اپنے منزل پر پہنچ سکیں،

انہوں نے کہا کہ ائر لفٹ کی ایپ خاص طور پران خواتین و حضرات کے لیے ہے جن کو روازنہ آن لائن ٹیکسی سروس سے سفر کرنا پڑتا تھا اور آن لائن ٹیکسیوں نے اپنے کرایوں میں سو فیصد اضافہ کردیا ہے،ہماری ٹرانسپورٹ سروس نے سستا اور متبادل سہولت متعارف کر دیاہے،

ہماری چلنے والی کوچز اور ہائی ایکس کومسافر آسانی کے ساتھ موبائل ایپ کے زریعے ٹریک بھی کر سکتے ہیں ہم نے موبائل ایپ کو ڈیزائن اس طرح کیا ہے جس میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت مل سکے، ائر لفٹ ایپ کے ذریعیمسافر اپنی بس کو دیکھ سکتے ہیں بس کانمبر،بس کے روٹس،بس کے روانہ ہو نے سے قبل ایک میسج کے زریعے مسافر کو اطلا ع فراہم کی جا تی ہے کہ کہ بس کب روانہ ہو رہی ہے اور کتنے دیر میں وہ آپ کے متعلقہ بس اسٹاپ پر پہنچ جائے گی،

بس میں سفر کرنے کے حوالے سے پوری تفصیل مسافروں کو آسانی سے اپنے مو بائل پر مل سکتی ہے مسافر نے کس تاریح کو کتنے بجے کب اور کہاں سفر کیا تھا، انہوں نے کہا کراچی میں ائر لفٹ سروس نیٹ ورک کے حساب سے چل رہی ہے ہمارے پاس 13اور23سیٹرز کی ہائی ایکس اور کوسٹر زموجود ہیں جو ہمارے معیار پر پورا اترتی ہے ان ہی کوچز کو ہم اپنے روٹ میں شامل کرتے ہیں،

ہم مستقیل اپنے فلیٹ روٹس میں اضافہ کررہے ہیں ائر لفٹ میں اب تک 40 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے ہماری سروس کے زریعے 2 سو سے زائد افراد کو روز گار کے مواقعے فراہم کیے گئے ہیں ہم مسافروں کے ڈیمانڈ پر ہم بس اسٹاپ کی سلیکشن کر تے ہیں،

کون سے بس اسٹاپ پر مسافروں کی ڈیمانڈ کتنی ہے ہم مختلف جگہوں پر بھی بس اسٹاپ بنانے ہیں مثلا یونیو رسٹی، بڑے اور نجی اداروں کے باہر جہاں پر بڑی تعداد لوگوں روزگار کے سلسلے میں آتے ہیں ان کے آسانی کے لیے ہم اپنی سروس فراہم کر ینگے ہیں،

پیک آور ہو یا اس کے علاوہ بھی عام حالات میں ہمارے کرائے میں ابھی کوئی اضافہ نہیں کیا گیا مسافروں سے اتنا ہی کرایہ وصول کیا جا ئے گا جوہم نے روٹس کے حساب سے طے کیا ہو ا ہے،انہوں نے کہا کہ پہلے ہم نے فی مسافر کرایہ 50 روپے رکھا تھا تاہم اب ہم نے فاصلے کے حساب سے کرایہ متعین کیا ہے۔،

ہم عوام کو دیگر آن لائن ٹیکسی کے مقابلے میں کم کرائے پر اپنی ائر لفٹ کی سروس فراہم کررہے ہیں۔کراچی میں ائر لفٹ صبح9تارات10بجے تک ابھی اپنی سروس فراہم کر ر ہی ہیں ہماری کوشش ہے کے ہم بہت جلد ائر لفٹ کی سروس کو 24گھنٹے کے لئے کر دیں،

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی کی آبادی ڈھائی کروڑ سے زائد ہے اور 70 فیصد لوگ سفر کے لیے پرائیویٹ ٹرانسپورٹ سروس کا استعمال کرتے ہیں۔شہر میں ابتدائی طور پر سفر کی سہولیات فراہم کرنے والی پرائیویٹ کمپنیوں کی آن لائن ٹیکسیوں کو کافی پذیرائی ملی لیکن بعد ازاں معیار میں کمی اور کرائے میں اضافے کے سبب عوام اب انہیں پسند نہیں کرتے ہیں،

شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ سابقہ کمپنیوں کی جانب سے معیار میں کمی کی گئی جو کہ نئی کمپنی کے لیے جگہ بنانے کی وجہ بنی ہے۔