چھاپا مار کارروائیوں اور مقابلوں کے بعد162ملزمان گرفتار

111

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپا مار کارروائیوں اور مقابلوں کے بعد162ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ کراچی پولیس تر جمان کے جا نب سے جاری ہو نے والے اعلامیہ کے مطابق ملزمان میں02ڈکیت ،غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں25، امتناع منشیات کے مقدمے میں 21 ملزمان 37, مفرور و اشتہاری اور دیگر جرائم میں ملوث 77 ملزمان شامل ہیں۔