بدین، پولیس کی کارروائی ، منشیات و گٹکا فروش 8 ملزمان گرفتار

123

 

بدین (نمائندہ جسارت) پولیس کی کارروائیاں، سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سمیت 8 گٹکا فروش گرفتار، قبضے سے 6720 گٹکے برآمد۔ ایس ایس پی بدین حسن سردار نیازی کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری۔ ایس ایچ او بدین محمد انور لغاری نے خفیہ اطلاع ملنے پر ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے گٹکا فروش اصغر علی نہڑیو کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے 4200 سفینہ گٹکے برآمد کرلیے جبکہ بدنام زمانہ گٹکا فروش پپی میمن فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کی جانب سے مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ چوکی انچارج بدین ٹاؤن محمد سالم کھوسو نے خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے مختلف سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم عباس پڑھیاڑ ولد عبدالقادر پڑھیاڑ کو گرفتار کرلیا بدنام ملزم کیخلاف چوری ڈکیٹی رہزنی کے مختلف مقدمات کے تحت اندراج ہیں، بدنام ملزم کی جرائم پیشہ کارروائیوں کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیلا ہوا تھا، ملزم کی گرفتاری پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ چوکی انچارج سیرانی غلام مصطفی چانڈیو نے دوران گشت کارروائی کر کے گٹکا فروش حاجی ملاح کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے 500 گٹکے برآمد کر کے ملزم کیخلاف تھانہ بدین پر منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او کڑیو گھنور مقبول احمد نوتکانی نے دوران گشت کارروائی کر کے 2 گٹکا فروش وزیر سمیجو اور کیول کولہی کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے 800 گٹکے برآمد کر کے مقدمات درج کرلیا۔ ایس ایچ او نندو محمد خان کلوئی نے دوران گشت کارروائی کر کے گٹکا فروش ابو طالب چانڈیو کو 200 سفینہ گٹکا سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او شہید فاضل راہو انسپکٹر عرفان علی بھٹی نے دوران گشت کارروائی کر کے گٹکا فروش علی اصغر جتوئی کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 300 گٹکے برآمد کرلیے۔ ایس ایچ او کھور واہ عبدالستار گنبھیر نے دوران گشت کارروائی کر کے گٹکا فروش شاہنواز لغاری کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے 300 گٹکے برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ انچارج سی آئی اے پولیس بدین انسپکٹر قربان علی ملاح نے دوران گشت کارروائی کر کے گٹکا فروش شیراز مندھرو کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 420 سفینہ گٹکے برآمد کر کے ملزم کیخلاف تھانہ بدین پر منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔