ٹنڈوالہٰیار، مزدا کی ٹکر کے نتیجے میں 32 سالہ شخص موقع پر جاں بحق

82

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) میمن پاڑے کا رہائشی مرحوم عبدالخالق عرف بابو میمن کا 32 سالہ نوجوان بیٹا اویس عرف لالا میمن سپر ہائی وے سبزی منڈی کے قریب کیلے سے بھری مزدا کی ٹکر کے نتیجے میں موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے ٹرالر قبضے میں لے لیا جبکہ ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔