12 سالہ بچے کی لاش برآمد موت پھندے سے ہوئی

111

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی میں 12سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی ، موت گلے میں پڑے پھندے کی وجہ سے ہو ئی ،تفصیلات کے مطابق اتوارکوکورنگی تھانے کی حدود میں واقع عوامی کالونی پاورہاؤس کے قریب ایک گھر سے 12 سالہ نعمان ولد منیر کی لاش برآمد ہوئی، جس کی موت گلے میں پڑے پھندے کی وجہ سے ہوئی تھی، متوفی گھر میںاکیلا تھااور اس کی والدہ اور دونوں بھائی اس کوچھوڑ کر فیکٹری میںملازمت کے لیے گئے ہوئے تھے۔