مورٹین کا ڈینگی سے متعلق آگاہی مہم شروع کر نے کا اعلان

380

کراچی (پ ر)ڈینگی کو پھیلنے سے روکنے کے لیے پاکستان کا معروف حشرات الارض پر قابو پانے والے برانڈ مورٹین کا پاکستان بھر میں آگاہی مہم چلانے کااعلان ،پاکستان میں 2010 ء کے بعد سے ڈینگی کا وائرس بدترین طرح پھیل رہا ہے جبکہ مون سون کے سیزن کے بعد گزشتہ 2 ماہ کے دوران ملک بھر میں14 ہزار 15سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ۔یہ بات انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے متعدی بیماریوں کے سربراہ ڈاکٹر نسیم صلاح الدین اورReckitt Benckiser پاکستان کے کنٹری منیجر اکبر علی شاہ نے پریس بریفنگ میں بتائی۔ ڈاکٹر نسیم صلاح الدین نے اس مسئلے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مچھروں سے پیدا ہونے والی بیماریوں کو کیسے قابو کیا جاسکتا ہے،اس بیماری کی وجوہات، علامات اور علاج کیا ہیں اور اس سے کیسے بچا جاسکتا ہے ۔ڈاکٹر صلاح الدین نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ معاشرتی متحرک ہونے اور گھرانوں کو ان بیماریوں کے پھیلاؤ پر قابو پانے اوراپنے تحفظ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہی حاصل ہو، ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ مورٹین جیسے برانڈز بھی پورے پاکستان میں بیداری پھیلانے کے لیے اس طرح کے اقدامات کر رہے ہیں ۔ آر بی پی ایل کے کنٹری منیجر اکبر علی شاہ نے کہا کہ ہم نچلی سطح پر صحت اور حفظان صحت کے معاملات کو حل کرنے میں یقین رکھتے ہیں، پورے پاکستان میں ڈینگی کے کیسوں میں اچانک اضافے نے مورٹین کے لیے مداخلت کرنا ناگزیر بنا دیا۔