ُُپیپلز پارٹی نے پولیس کو گھر کی لونڈی بنالیا ہے،حلیم عادل شیخ

100

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے پارٹی کارکن آصف ہارون کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ پولیس کو پیپلزپارٹی کی حکومت نے گھر کی لونڈی بنا لیا ہے، طالبہ مصباح کو بھی دن دہاڑے قتل کردیا گیا ، سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہت خراب ہے، پولیس کسی بھی دباؤ کا حصہ نہ بنے،متعلقہ ادارے آصف کے قاتلوں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کریں۔وہ اتوار کو انصاف ہائوس میں پریس کانفرنس کر رہے تھے ۔