کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلانا فرض ہے،حافظ طاہر مجید

94

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے 13اکتوبر 2019ء بروز اتوار کوہونے والے کشمیر مارچ کے حوالے سے ایس ایس پی حیدرآباد عدیل چانڈیو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ان کو مارچ کے روٹس سے آگاہ کیا جس پرایس ایس پی حیدرآباد عدیل چانڈیو نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کی یقین دہانی کرائی۔ کشمیر مارچ لبرٹی چوک تلک چاڑی سے شروع ہو کر اسٹیشن روڈ دفتر جماعت اسلامی پر اختتام پذیر ہو گا ۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کشمیر مارچ کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے ایس ایس پی حیدرآباد عدیل چانڈیو سے کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت نے وادی کشمیر میں ظلم وجبر کی تمام حدود پار کر دی ہیں 2ماہ سے مقبوضہ کشمیر کے محصورہو کر رہ گئے ہیں ۔ بیمار بوڑھے افراد اسپتال نہیں جا سکتے ، اسکولز بند ہیں ، ادویات اور کھانے پینے کی قلت کے باعث لوگ فاقے کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ اس لیے کشمیریوں کو بھارت کے ظلم و جبر سے نجات دلانا ہم پر فرض ہے۔ جماعت اسلامی ہمیشہ سے کشمیر کی پشتبان رہی ہے۔جماعت اسلامی کشمیریوں کے حق لیے احتجاجی تحریکوں کے ذریعے آواز بلند کرتی رہی ہے ۔ چاروں صوبوں گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر ، اور آب حیدرآباد میں بھی کشمیر مارچ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔کشمیر مارچ تک چاڑی تلک سے شروع ہو کر اسٹیشن روڈ دفتر جماعت اسلامی پر اختتام پذیر ہو گا ۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کشمیر مارچ کی قیادت کریں گے۔جنر ل سیکرٹری جماعت اسلامی حیدرآباد مطاہر خان اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی حیدرآباد عبدالقیوم حیدر بھی موجو د تھے۔
حافظ طاہر مجید