کاٹن ایکسپورٹ کو آپریٹیو سوسائٹی کااجلاس آج ہوگا

114

کراچی (پ ر)’’ سوسائٹیوں کی مینٹینس ،سیکورٹی ،صحت و صفائی اور دیگر سہولیات کی فراہمی مسلسل اور مستقل بنیادوں پر کی جا ئے تو سوسائٹیاں ایک اچھے صحت مند معاشرے کی عکاس بنتی ہیں بلکہ دیگر سوسا ئٹیوں کے لیے بھی اچھی مثال بنتی ہیں،اسی سوچ کے تحت ہر سال باقاعدگی سے سوسائٹی کے مکینوں کے مسائل کی نشان دہی اور ان کے حل کے لیے مثبت تجاویز ،اور سوسائٹی کے تمام اہم معاملات کو اسی فورم پر طے کیا جاتاہے ہمیشہ کی طرح اس سال بھی سوسائٹی کا باقاعدہ اجلاس آج اتوار6اکتوبر 019 2 ؁ء صبح ساڑھے گیارہ بجے منعقد کیا جارہا ہے سیکرٹری کاٹن سوسائٹی بلال محمد اختر نے تمام سوسائٹی ممبران اور مکینوںکو تاکید کی ہے کہ وہ اس اجلاس میں لازمی شرکت فرمائیں ۔