” ملاؤں نے مدارس کے بچوں کو جہاد کے نام پر استعمال کیا “

533

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملاؤں نے مدارس کے بچوں کو جہاد کے نام پر استعمال کیا اور ان غریب بچوں کو قربانی کا بکرا بنایا۔

ٹوئٹر بیان میں فواد چوہدری نے لکھا کہ  مدارس کے بچوں کو چارے کے طور پر استعمال کرنے کی تاریخ بہت پرانی ہے، بچوں کو جہاد کے نام پر ملاؤں نے استعمال کیا پھر سیاست میں ان غریب بچوں کو قربانی کا بکرا بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان، لبیک تحریک وغیرہ ایسی سیاسی جماعتیں ہیں جن کے لیڈر ان بچوں کو اپنی سیاست کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے جے یوآئی ف کے آزادی مارچ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ اب فضل الرحمان کی تحریک کے دو بڑے مقاصد ہیں ایک تو اپنی ذاتی سیاسی حیثیت کی بحالی دوسرا مدرسہ اصلاحات کو روکنا کیونکہ ایک دفعہ مدارس ہاتھ سے نکل گئے اور یہ بچے غلامی کی زندگی سے شعور کے نظام میں داخل ہوگئے تو ان کی دکانیں مستقل طور پر بند ہو جائیں گی۔