شاہدہ اعجاز میمن کل سے ضلع قنبر شہداد کوٹ کے دو روزہ دورے پر قنبر پہنچیں گی

100

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی حلقہ خواتین صوبہ سندھ کی جانب سے ضلع قنبر شہداد کوٹ اور کشمور کے لیے مقرر کردہ نگران ڈپٹی جنرل سیکرٹری سندھ شاہدہ اعجاز میمن کل سے ضلع قنبر شہداد کوٹ کے دو روزہ دورے پر قنبر پہنچ رہی ہیں۔ جہاں وہ پہلے دن قنبر میں صبح کارکنان جماعت اسلامی کے ساتھ تنظیمی نشست کی صدارت اور خطاب کریں گی اور شام بعد نماز عصر تعلقہ وگن میں منعقدہ تقریب سے کشمیر کے حوالے سے صورتحال پر خطاب کریں گی۔ دورے کے دوسرے دن شہدادکوٹ میں اسی طرح دو تقریبات میں ناظمہ ضلع حمیرہ انور کے ہمراہ شرکت اور خطاب کریں گی۔ یہ باتیں جیکب آباد میں نمائندہ خواتین صوبہ سندھ کی جانب سے بذریعہ ٹیلی فون صحافیوں کو بتائی گئی۔