طالبہ کوقتل پرایس ایچ او کوسزاکے بجائے تحفہ دیاگیا

109

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کہاں گئے امتحان، کہاں گئے انٹرویو، گلشن اقبال میں طالبہ کے قتل پر ایس ایچ او کو سزا دینے کے بجائے تحفہ دے دیا گیا۔ گلشن اقبال میں جرائم کنڑول نہ کرنے والے افسر کو ایس ایچ او الفلاح تعینات کردیا گیا ہے، صفدر مشوانی کو طالبہ کے قتل کے بعد گلشن اقبال سے ہٹا گیا تھا، غلام نبی آفریدی کو ایس ایچ او گلشن اقبال تعینات کردیا گیا۔