“جیل میں ایک صاحبزادی سے موبائل پکڑا گیا، بہت زبردست معلومات نکلی ہیں”

654

وزیر ریلوے شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ لاہور جیل میں ایک صاحبزادی سے موبائل پکڑا گیا ہے جس میں بہت زبردست معلومات نکلی ہیں۔

کراچی میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ لاہور جیل میں ایک خاتون کےموبائل سے بہت زبردست انفارمیشن نکلی ہے،جو لوگ رابطے میں تھے سارے لوگوں سےمتعلق موبائل فون میں رکارڈموجودہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگرعمران خان  پانچ آدمیوں کو چھوڑ دیں تو دھرنوں کا دھڑن تختہ ہو جائے گا، پانچ لوگوں کو این آر او دے دیں یہ ساری تحریکیں ختم ہو جائیں گی، خوش اسلوبی کےساتھ 27 اکتوبر گزرے گا،  ن لیگ کےدو ٹکڑے ہو چکے ہیں اب شہباز شریف چاہیں تو گھر بیٹھیں،آج بلاول اور زرداری کی سیاست مختلف اور نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست مختلف ہے۔

اس موقع پر فیصل واوڈا نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کاوزن کم کرنےکیلیے اڈیالہ جیل،اٹک جیل میں ایکسرسائزمشین رکھ رہے ہیں۔