این اے 249: شہباز شریف کی درخواست مسترد

405

کراچی: الیکشن کمیشن نے این اے 249 سے شہباز شریف کی انتخابی عذداری کی درخواست مسترد کردی۔

سندھ ہائی کورٹ الیکشن ٹریبونل میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو نا اہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ فیصل واوڈا دھاندلی سے جیتے کامیابی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

فیصل واوڈا 35344 ووٹ لےکر کامیاب اور شہباز شریف 34626 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے تھے، شہباز شریف 600 سے زائد ووٹوں کے فرق سے ہارے تھے۔

سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےفیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی شخصیت ہی جعلی ہے، والدین کی دعائیں ساتھ تھیں، اللہ کا شکر ہے فیصلہ حق میں آیا۔