دولت کی ریس میں پاکستانی نژاد امریکی تاجر ٹرمپ سےآگے

391

کراچی: دولت جمع کرنے کی ریس میں پاکستانی نژاد امریکی تاجر شاہد خان نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سےآگے نکل گئے، اثاثوں کی مالیت 8 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔

غیر ملکی امریکی جریدے فوربز کے مطابق امریکہ کی 400 امیر ترین شخصیات کی فہرست مرتب کی گئی ۔اس فہرست میں آن لائن اسٹور کی ویب سائٹ ایمازون کے مالک جیف بزوز کو امریکہ کا امیر ترین شخص بتایا گیا ہے، جبکہ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس امریکہ کے دوسرے امیر ترین شخصیت ہیں۔

تیسرے نمبر پر ‘اوریکل’ سمیت دیگر سافٹ ویئر کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے والے وارن بفٹ کو رکھا گیا ہےاور ان کی دولت 80 ارب ڈالر سے زائد بتائی گئی ہے۔

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو امریکہ کا چوتھا امیر ترین شخص بتایا گیا ہے اور ان کی دولت 64 ارب 90 کروڑ ڈالر بتائی گئی ہے۔

فوربز کی فہرست میں پاکستانی نژاد امریکی تاجر 69 سالہ شاہد خان 61 ویں نمبر پر ہیں اور ان کی دولت 8 ارب ڈالر ہے۔شاہدخان وہ محض 16 برس کی عمر میں پاکستان سے امریکہ منتقل ہوئے اور ان کی جیب میں 500 ڈالر تھے لیکن اب وہ 8 ارب ڈالر کے مالک ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کے امیر ترین 400 افراد کی فہرست میں 275 ویں نمبر پر ہیں ان کی دولت 3 ارب 10 کروڑ ڈالر تک بتائی گئی ہے۔