مختلف کمپنیز میںٹرکوں کی پیداوار 106یونٹ رہی

104

کرا چی (اسٹا ف رپورٹر) ہینو کمپنی کے ٹرکوں کی پیداوار میںاگست 2019ء کے دوران 26.41 فیصد جبکہ فروخت میں 32.67 فیصد اضافہ ہوا ہے۔پاما کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2019ء کے دوران ہینو کمپنی کے ٹرکوں کی پیداوار106یونٹ رہی جبکہ اگست 2019ء کے دوران ہینو کمپنی کے ٹرکوں کی پیداوار 134یونٹ تک بڑھ گئی۔اس طرح جولائی 2019ء کے مقابلہ میں اگست 2019ء کے دوران ہینو کمپنی کے ٹرکوں کی پیداوار میں 28 یونٹ یعنی 26.41 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاما کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2019ء کے دوران ہینو کمپنی کے ٹرکوں کی فروخت 101یونٹ رہی جو اگست 2019ء کے دوران 134یونٹ تک بڑھ گئی۔اس طرح جولائی 2019ء کے مقابلہ میں اگست 2019ء کے دوران ہینو کمپنی کے ٹرکوں کی فروخت میں 33 یونٹ یعنی 32.67 فیصد اضافہ ہوا ہے۔