ڈاؤ یونیورسٹی میں حیا سوز آگاہی پروگرام کا نوٹس لیا جائے،عبدالرحمن عابد

127

کراچی (پ ر) شریعت مطہرہ سے بغاوت کرنے والا معاشرہ کبھی بھی حقیقی ترقی کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی میں حیا سوز آگاہی پروگرام کا فوری نوٹس لیا جائے۔ صوبائی اور وفاقی مذہبی امور کے وزرا کو چاہیے کہ وہ عصری اور طبی جامعات میں ایسے بے حیائی کے پروگرامز نہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں۔ ان خیالات کا اظہار مدارس پریس کوآرڈی نیٹر عبدالرحمن راجپوت نے محمدی ہال سودگران ہاؤسنگ سوسائٹی ملیر میں ’’دینی و عصری تعلیم‘‘ کے موضوع پر خصوصی لیکچر دیتے ہوئے کیا۔