موٹر سائیکل چوری کی واردات کی فوٹیج منظر عام پر آگئی

109

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں موٹر سائیکل چوری ہونے کی وارداتیں تھم نہ سکیں، تھانہ ماڈل کالونی کی حدود میں قبرستان کے باہر سے ہونے والی موٹر سائیکل چوری کی واردات کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ تھانہ ماڈل کالونی کی حدود میں واقع قبرستان میں اپنے پیاروں کو دفنانے والے کی موٹر سائیکل چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل لفٹر موٹر سائیکل کا تالا توڑ کر باآسانی موٹر سائیکل چوری کر کے لے جاتا ہے۔