آمنہ سیکنڈری اسکول میں ’’ورلڈ ٹیچر ڈے‘‘ کی تقریب کل ہوگی

128

کراچی (پ ر) آمنہ سیکنڈری اسکول سسٹم (ضلع ملیر) ایوب گوٹھ کے زیراہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی 5 اکتوبر کو’’عالمی یوم اساتذہ‘‘دنیا بھر میں منایا جاتا ہے، اسی مناسبت سے اساتذہ کی تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے ایک تقریب ان شاء اللہ ہفتہ کو صبح اسمبلی میں منعقد کی جائیں گی۔ جس میں طلبہ و طالبات اپنے اساتذہ کرام کو گلدستے پیش کریں گے، جبکہ طلبہ تقریر کے ذریعے ان کی حوصلہ افزائی بھی کریں گے۔