سوشل سیکورٹی کا دائرہ کار 25لاکھ محنت کشوں تک پھیلانا چاہتے ہیں، سعید غنی

138

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی سے جمعرات کے روز انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کی کنٹری ڈائریکٹر اینگرڈ کریسسنز نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری محنت سندھ عبدالرشید سولنگی، صوبائی وزیر کے پرسنل سیکرٹری اقرارجلبانی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ملاقات میں مزدوروں اور محنت کشوں کو درپیش مسائل اور انہیں عالمی سطح پر دی جانے والی سہولیات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت اور محکمہ محنت کی جانب سے یونیورسلائزیشن آف سوشل سیکورٹی کے حوالے سے کیے جانے والی کاوشوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔