عراق میں مظاہرین نے کرفیو توڑ دیا،پولیس سے جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی

235

عراق میں حکومتی بدعنوانیوں  اور معاشی بدحالی کے خلاف مظاہرین کرفیو توڑ پر سڑکوں پر نکل  آئے جب کہ تین روز کے دوران پولیس سے جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 20 ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرفیو کے نافذ کے باوجود سیکڑوں مظاہرین دارالحکومت بغداد کے مشہور تحریر اسکوئر پر جمع ہوئے اور حکومت مخالف نعرے لگائے، اس دوران مظاہرین اور سیکورٹی فورسز میں جھڑپیں پی بھی ہوئیں جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

احتجاجی تحریک کو کچلنے کے لیے متعدد شہروں میں لگائے گئے کرفیو بھی حکومت مخالف مظاہروں میں کمی نہ لاسکے بلکہ احتجاج میں مزید شدت پیدا ہوگئی ہے۔مرکزی بغداد میں خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ رات سے اس مقام پر موجود ہیں اور ڈٹ کر کھڑے ہیں جب کہ پولیس انہیں زبردستی ہٹانے میں ناکام رہی ہے۔