پی ٹی آئی کی حکومت سے ملک کو خطرات لاحق ہیں،ڈاکٹر قادر مگسی

146
حیدرآباد: سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین قادر مگسی پریس کانفرنس کررہے ہیں
حیدرآباد: سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین قادر مگسی پریس کانفرنس کررہے ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہاہے کہ جب سے پی ٹی آئی حکومت آئی ہے تب سے کراچی کو سندھ سے الگ کرنے کی سازشیں زوروں پر ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت کے پاس کوئی نظریہ نہیں ہے جس کے باعث اس حکومت سے ملک کو خطرات لاحق ہیں۔ وہ بدھ کی شام ترقی پسند ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر عبدالحمید میمن ودیگر بھی موجود تھے ۔ڈاکٹر قادر مگسی نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے بعد سندھ کے خلاف سازشیں زوروں پر ہیں پی ٹی آئی حکومت کا کوئی نظریہ ہی نہیں ہے اس لیے یہ حکومت ملک کے لیے خطرے کی علامت ہے۔ انہوںنے کہاکہ سندھ میں ایسے لوگ موجود ہیں جن کے اندر زہر بھر ہوا ہے وہ سندھ کی تقسیم چاہتے ہیں لیکن ہم نے ماضی میں بھی ایسے سازشی عناصر کے خلاف سینہ سپر ہوکر مقابلہ کیا ہے اور اب بھی کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ جس الطا ف حسین کو اسٹیبلشمنٹ نے غدار قرار دیا آج اس کے دست راست خالد مقبول صدیقی کے روپ میں حکومت کی کابینہ میں شامل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ خالد مقبول صدیقی نے وفاقی کابینہ کا حصہ ہوتے ہوئے لسانیت کی بات کی انہوںنے کہاکہ سندھ کو الگ کرنے کے لیے 239/4کا ڈرامہ رچایاجارہاہے لیکن ہم یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ سندھ سندھیوں کا فطری اور تاریخی وجود ہے جس کی تقسیم کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی ۔سندھ کے خلاف ماضی میں کی جانے والی سازشوں کا بھی مقابلہ کیا ہے اور اب بھی سینہ سپر ہوکر ہر سازش کر مقابلہ کریں گے ۔
قادر مگسی