عاطف اکرام شیخ پی وی ایم اے کے نئے چئیرمین منتخب

124

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدرعاطف اکرام شیخ کوسال 2019-20 کے لئے پاکستان وناسپتی مینو فیکچررز ایسوسی ایشن(پی وی ایم اے) کا چئیرمین منتخب کر لیا گیا ہے جبکہ شیخ باسط اکرام کوسینئرنائب صدر اور رانا محمد ارسلان خان کو نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔ ایگزیکٹو کمیٹی میں امجد رشید، شہباز مجید، اویس قرنی، سہیل خان، عبدالرزاق، خواجہ عارف قاسم، میاں محمد اشفاق، رانا طاہر اقبال، چوہدری تصدق رسول، ارسلان خان، شیخ فیض احمد، رانا ابراہیم، وحید چوہدری، انعام باری، امین عبداللہ، آصف سعید، حسیب الرحمان، شیخ باسط اکرم، عاطف اکرام شیخ،ارشد حئی اور شیخ تعمان ایاز شامل ہیں۔اس موقع پر ایگزیکٹو کمیٹی اور پی وی ایم اے کے ممبران نے عاطف اکرام شیخ کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ گھی اور کوکنگ آئل کی صنعت کے مسائل حل کرنے اور اسکے فروغ میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔انھوں نے سبکدوش ہونے والے چئیرمین طارق اللہ صوفی کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ وہ اپنے انتخاب پر تمام ساتھیوں کے شکر گزار ہیں اور وہ انکی توقعات پر پورا ترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انھوں نے صنعت کو درپیش مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔اور کہا کہ حکومت سے مل کر معاملات حل کروانے کی کوشش کریں گے ۔ انھوں نے صنعتی ماحول کو بہتر بنانے، صنعتوں کی کارکردگی میں اضافہ اور وسائل کی بچت پر قابل عمل تجاویز پیش کیں جنھیں حاضرین نے سراہا۔ واضع رہے کہ عاطف اکرام شیخ کو دوسری بار پی وی ایم اے کا چئیرمین منتخب کیا گیا ہے جبکہ انکے والد اکرام شیخ بھی اس عہدے پر دو بار خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔