گارڈن میں پانی بحران کے خلاف مکین سراپا احتجاج

260

کراچی اسٹاف رپورٹر)گارڈن میں پانی کی قلت کے باعث مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرین کی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی ،احتجاج سے ٹریفک کی روانی کئی گھنٹوں تک معطل رہی،تفصیلات کے مطابق گارڈن تھانے کے علاقے نشتر روڈ اور اطراف کے رہائشیوں نے پانی کی قلت کے باعث روڈپر مظاہرہ کیا اور سٹرک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا،جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، گاڑیوں میں سوار افراد کئی گھنٹوں تک ذہنی اذیت میں مبتلا رہے، احتجاجی مظاہرے میں علاقے مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہناتھا کہ پچھلے 6 ماہ سے پانی کی قلت ہے متعد د بار انتظامیہ کو درخواستیں دے چکے ہیں لیکن پانی کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا، پانی کی عدم فراہمی کے باعث علاقہ مکین مہنگے داموں ٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں جس سے ہماری آمدنی کا زیادہ تر حصہ پانی خرید نے پرخرچ ہو رہا ہے کئی ماہ گزر جانے کے باوجود علاقے میں پانی کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا تب جا کر ہم نے احتجاج کا راستہ اپنایا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ اعلی حکام پانی کی عدم فراہمی کو نوٹس لے کر غیر قانونی کنکشن ختم کریں تاکہ علاقے کے مکینوں کو پینے کا پانی میسر آسکے۔