آرٹس کونسل میں محمد نسیم الدین خان کی کتاب’’ادب پارے ‘‘کی رونمائی

126
آرٹس کونسل میں محمد نسیم الدین کی کتاب ’’ادب پارے‘‘کی تقریب رونمائی پروفیسر سحر انصاری و دیگر کر رہے ہیں
آرٹس کونسل میں محمد نسیم الدین کی کتاب ’’ادب پارے‘‘کی تقریب رونمائی پروفیسر سحر انصاری و دیگر کر رہے ہیں

کراچی (پ ر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی ادبی کمیٹی کے زیر اہتمام ریڈیو پاکستان کی معروف شخصیت محمد نسیم الدین خان کی تحریروں پر مشتمل کتاب ’’ادب پارے‘‘ کی تقریب رونمائی کی گئی۔ جس میں محفل صدر پروفیسر سحر انصاری نے کہاکہ محمد نسیم الدین بہت ہی منظم اور مرتب شخصیت ہیں۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان سے وابستگی کے دوران بڑے ادبی و تاریخی پروگرام کیے، جو ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ طویل تحریر لکھنے کے بجائے مختصر لکھنا بڑا مشکل کام ہے، یہ کام انہوں نے بڑی خوش اسلوبی سے کیا ،جو ادب پارے کی شکل میں ہمارے سامنے موجود ہے۔