پاکستان بمقابلہ سری لنکا: تیسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

442

کراچی: پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ آج نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

میزبان پاکستان کومہمان ٹیم پر 1-0کی برتری حاصل ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ مہمان سری لنکن ون ڈے ٹیم کی قیادت لاہیرو تھریمانے سرانجام دیں گے۔

واضح رہے کہ ون ڈے سیریز کے تینوں میچز کراچی میں کھیلے جائینگے اور تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آغاز 5 اکتوبر کو ہوگا۔

یاد رہے کہ سری لنکن ٹیم 10 سال کے بعد کراچی آئی ہےجس کی سیکورٹٰ کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔