سابق فرانسیسی صدر ژاک شیراک کی آخری رسومات میں عالمی رہنماؤں کی شرکت

235
پیرس: سابق صدر ژاک شراک کی آخری رسومات میں مختلف ممالک کے رہنما اور اعلیٰ عہدے دار شریک ہیں
پیرس: سابق صدر ژاک شراک کی آخری رسومات میں مختلف ممالک کے رہنما اور اعلیٰ عہدے دار شریک ہیں

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس میں سابق صدر ژاک شیراک کی آخری رسومات کے موقع پر ولادیمیر پیوٹن، بل کلنٹن، ژاں کلوڈ ینکر اور کئی رہنماوں نے شرکت کی۔ سینٹ سلپس چرچ میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی، جب کہ ملک بھر میں سوگ منایا گیا۔ جمعرات کے روز ژاک شیراک کا 86برس کی عمر میں انتقال ہوا تھا۔ وہ 1995ء سے 2007ء تک فرانس کے صدر رہے۔ ان کا سب سے نمایاں اقدام 2003 ء میں امریکا کے عراق پر حملے کی مخالفت تھا۔ اس وقت روسی صدر پیوٹن اپنی صدارت کے پہلے دور میں تھے اور انہوں نے شیراک کے ساتھ مخالفت میں ساتھ دیا۔