ڈینگی مچھر کو نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے ذریعے بانجھ بنانے کا پروگرام

363

پاکستان کے قومی ادارۂ صحت میں وبائی امراض کے ماہر اور ڈینگی سیل کے سربراہ ڈاکٹر رانا محمد صفدر کے مطابق ملک میں ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ڈینگی مچھر کو نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے ذریعے بانجھ بنانے کا پروگرام تجرباتی بنیادوں پر شروع کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کو توقع ہے کہ وہ اس منصوبے کی مدد سے ملک میں سنہ دو ہزار سے جاری ڈینگی کی وبا کی شدت کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہو سکیں گے۔

اس بارے میں بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر صفدر نے بتایا کہ پاکستان بھی تجرباتی بنیادوں اس پروگرام کی شروعات کر رہا ہے جس کے نتائج کی بنیاد پر اس پروگرام کو مختلف علاقوں میں آزمایا جاسکتا ہے۔

اس سے پہلے یہ پراجیکٹ بنگلہ دیش میں امریکی تعاون سے جاری ہے جہاں اس سال ڈینگی کے مرض کی وجہ سے اسّی سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔