زلزلہ متاثرین کے لیے الخدمت کا ریلیف آپریشن جاری

708

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے میرپور آزاد کشمیر میں آنے والے ہولناک زلزلے کے بعد امدادی کاروائیوں کا سلسلہ برقرار ہے۔الخدمت کے 250 سے زائد تجربہ کار رضاراکان اور 6 ایمبولینسز اس وقت متاثرہ علاقے میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

الخدمت فاؤنڈیشن صدر محمد عبدالشکور نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ انھونے بتایا کہ اب تک 80  متاثرہ خاندانوں میں600 ترپالیں تقسیم کی جاچکی ہیں۔ اس کے علاوہ 36سو افراد میںپینے کا صاف پانی ، 12 سو افراد میں پکا پکایا کھانا، 250خاندانوں میں راشن پیک اور 25سو افراد میں ادویات تقسیم کی گئی ہیں۔

زلزلے کے باعث پینے کے صاف پانی مسئلہ پیدا ہوگیا ہے جس کے لئے فوری طور پر واٹر ٹینکرز کے ذریعے پانی کی ترسیل کو ممکن بنایا گیا ہے ، جس کے بعد جلد ہی متاثرہ علاقوں میں 50صاف پانی کے منصوبے نصب کئے جائیں گے۔انھوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میر پور کا بھی دورہ کیا اور زیرِ علاج زخمی افراد کی عیادت کی۔

محمد عبدالشکور نے الخدمت کی مقامی ٹیم سے ملاقات کی اوران کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور متاثرین کی ہر ممکن مدد جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ انھوں نے بتایا کہ زلزلے کے فوری بعد الخدمت کی امدادی ٹیمیں سنٹرل پنجاب، نارتھ پنجاب اور خیبر پختون خواہ ریجنز سے ایمبولینسز اور امدادی سامان پر مشتمل ٹرکوں کے ہمراہ میر پور جاتلاں اور ملحقہ علاقوں میں پہنچیں اورریلیف سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ہماری اطلاعات کے مطابق اس وقت 50کے قریب دیہات بری طرح متاثر ہوئے ہیںجہاں تک رسائی کے لئے کارکنوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔بڑے پیمانے پر تباہی کے پیش نظر اب بھی ایک بڑے ریلیف آپریشن کی ضرورت ہے جس کے لئے تمام اہلِ خیر کا تعاون درکار ہے۔

https://www.facebook.com/alkhidmat.org/videos/521596058666951/