ٹیکس جمع کرنے کے لیے 30 ستمبر کو بینکس برانچیں کھلیں گی

155

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرکاری وصولیاں/ ڈیوٹیاں/ ٹیکس جمع کرنے میں سہولت دینے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان کی مجاز شاخوں کے ساتھ ساتھ ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن (ایس بی پی- بی ایس سی) کے فیلڈ آفسز کے دفتری اوقات 30 ستمبر 2019ء (برزو پیر) کو رات 9.00 بجے تک کے لیے بڑھا دیے جائیں گے۔چنانچہ نیشنل بینک کی برانچیں ایس بی پی- بی ایس سی کے متعلقہ فیلڈ آفسزکے ساتھ اپنے لین دین کا تصفیہ اسی روز یعنی 30 ستمبر 2019ء کو کریں گی جس کے لیے شام 7.00 بجے نفٹ کی جانب سے ایک خصوصی کلیئرنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ لہٰذا تمام بینکوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ برانچیں 30 ستمبر 2019ء (بروز پیر) کو تب تک کھلی رکھیں جو وقت سرکاری لین دین کی غرض سے خصوصی کلیئرنگ کے لیے درکار ہوتا ہے۔