ایچ آراین کے وفد کی ڈاکٹرعافیہ کی والدہ سے ملاقات

185
ہیومن رائٹس نیٹ ورک کا وفد ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ کی عیادت کر رہا ہے
ہیومن رائٹس نیٹ ورک کا وفد ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ کی عیادت کر رہا ہے

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے وفدنے صدرانتخاب عالم سوری کی قیادت میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی علیل والدہ عصمت صدیقی کی عیادت کی ۔انجینئر وسیم فاروقی ،اسلام الدین و دیگر رہنما ان کے ہمراہ تھے ۔اس موقع پر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی بھی موجود تھیں۔ وفد نے عصمت صدیقی کی خیریت دریافت کی اوران کی جلد صحت یابی کے لیے دعاکی ۔صدر ہیومن رائٹس نیٹ ورک انتخاب عالم سوری نے اہل کراچی اور تمام پاکستانیوں سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ عصمت صدیقی کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل کی ۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ علیل ہیں اورانہیں اپنی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کا بھی غم ہے، انہوں نے وزیر اعظم عمران خان ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اپیل کی کہ وہ ابھی امریکا کے دورے پر ہیں ، ڈاکٹر عافیہ کوفوری رہائی دلاسکتے ہیں۔