ڈاکٹر سید وحید احمد کی ڈاکٹر شوکت علی اعجاز کی عیادت کی

185

لودہراں (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی لودہراں کے ضلعی امیر ڈاکٹر سید وحید احمد نے قائمقام امیرجماعت اسلامی لودہراں شہر طارق فاروق کے ہمراہ ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لودہراں ڈاکٹر شوکت علی اعجاز سے ملاقات کی۔ انہوں نے ٹریفک حادثہ میں معجزانہ طور پر محفوظ رہنے پر ڈاکٹر شوکت کی علی اعجاز کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر شوکت علی اعجاز کی صحت اور لمبی زندگی کیلئے دعا کی گئی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شوکت علی اعجاز دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں،بااخلاق شخصیت کے مالک ہیں لہٰذا لوگوں کی دعاؤں کی بدولت اللہ تعالیٰ نے انہیں محفوظ رکھا اور جلد صحت سے نوازا ہے۔