ٹنڈوآدم،پولیس کی کارروائی گٹکا فروش 30 افراد گرفتار

106

ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت )ٹنڈوآدم سٹی پولیس کی کارروائی ،30 افرد گرفتا ر،26 ہزار زہریلا گٹکا، سفینہ مین پوری برآمد ، ،ایک ہزار لیٹر کچی شراب برآمد مقدمہ درج۔ ٹنڈوآدم سٹی ،تعلقہ ، اور بی سیکشن تینوں تھانوںکی نفری نے سماجی برائیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے30 ملزمان محبوب چاندیو،نور مکرانی ، جاوید ،غلام محمد ،پنھل پانو،قائم ،مغیری،عزیز مغیری، اصغر ملک،غلام فرید، عمران راجپوت،ظہیر احمد،زبیر آصف،شوکت مہکانی، اسلم عابد اور معظم سمیت دیگر کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 26 ہزار مین پوری، گٹکا،سمیت ایک ہزار لیٹر شراب برآمد کرلی ہے ۔