بھارتی ائیر فورس کامیگ -21 طیارہ گرکر تباہ

347

نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش میں انڈین ائیر فورس کا میگ -21طیارہ گرکر تباہ ہوگیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپردیش کے ضلع گوالیار میں  میگ -21 طیارہ گر کر تباہ ہوا جبکہ دونوں پائلٹ محفوظ  رہے ،طیارہ گوالیار ائیر بیس کے قریب  حادثے کا شکار ہوا ۔

یاد رہے کہ سال 2016 سے اب تک بھارتی ائیر فورس کے 27 ائیر کرافٹ ، 15 فائٹر جیٹ اور ہیلی کاپٹرز  مختلف حادثات کا شکار ہوچکے ہیں ۔

اس قبل 27 فروری کو پاکستان نے بھارتی ائیر فورس کے میگ -21 طیارہ کو نشانہ بنایا تھا ،جس  بھارتی پائلٹ ابھینندن  کو گرفتار کیا گیا تھا۔