ترکی: ادانا میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی

347

انقرہ: ترکی کے صوبے ادانا میں بم دھماکے سے متعدد لوگ زخمی ہوگئے۔

ترک میڈیا کے مطابق بم دھماکے میں پولیس کو لے جانی والی ایک بس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوع کو عوام کے لیے بند کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ادانا کے گورنر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام متاثرین کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم انہوں نے زخمیوں کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

ترک روزنامہ صبا کے مطابق بم دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا ہے۔