وزیر ہوا بازی کے ساتھ ایئرپورٹ پر دلچسپ واقعہ

467

وفاقی وزیر ہوابازی بیرون ملک سفر کرنے کے لیے غلطی سے اپنی اہلیہ کا پاسپورٹ ساتھ لے آئے جس پر اسلام آباد ایئرپورٹ کے حکام نے انہیں روک لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر ہوابازی غلام سرور خان کو غلطی مہنگی پڑ گئی، وزیر ہوابازی کو امیگریشن  حکام نے اس وقت ایئرپورٹ پر روک لیا جب وہ اپنا پاسپورٹ گھر بھول آئے اور اپنی اہلیہ کے پاسپورٹ اٹھا لائے، امیگریشن حکام نے انہیں بتایا کہ یہ پاسپورٹ ان کا نہیں بلکہ اہلیہ کا ہے جس پر وزیر ہوابازی کے پروٹوکول اسٹاف میں کھلبلی مچ گئی اور فوری طور پر گھر سے وزیرہوابازی کا پاسپورٹ منگوایا گیاتاہم اس دوران نصف گھنٹے سے زائد کا وقت غلام سرور کو لاؤنج میں گزارنا پڑا۔

پاسپورٹ ملنے کے بعد وزیر ہوا بازی ترکش ایئرلائن سے استنبول روانہ ہوگئے۔