وزیراعلیٰ سندھ و دیگر پی پی رہنما شہید میجر عادل کے گھر پہنچ گئے

255
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ماڑی پور روڈ پر صفائی مہم کا جائزہ لے رہے ہیں، دوسری جانب شہید میجر عدیل شاہد کے گھر فاتحہ خوانی کر رہے ہیں
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ماڑی پور روڈ پر صفائی مہم کا جائزہ لے رہے ہیں، دوسری جانب شہید میجر عدیل شاہد کے گھر فاتحہ خوانی کر رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ شہید میجر عدیل شاہد کی رہائش گاہ گلستان جوہر پہنچ گئے، شہید کے اہلخانہ سے تعزیت، ہر مکمل تعاون کی یقین دہانی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہید عدیل نے ملک کے لیے اپنی جان کی قربانی دی۔ ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم ان کے خاندان کے اراکین کی دیکھ بھال کریں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے شہید عدیل کے اہلخانہ کو یقین دلایا کہ انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کے ساتھ ہوں اور اپنے خاندان کے اراکین کی طرح آپ کی دیکھ بھال کروں گا۔ دیگر تعزیت کرنے والوں میں صوبائی وزرا سعید غنی، ناصر شاہ، مرتضیٰ بلوچ، مرتضیٰ وہاب اور کمشنر کراچی بھی شامل تھے۔ شہید عدیل کے والد اور خاندان کے دیگر اراکین نے وزیراعلیٰ سندھ کا ذاتی طور پر تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔